فیٹف کی 28 میں سے 27 مطالبات پورے کردیئے، صرف ایک ٹرانزیکشن پر گرے لسٹ میں رکھنا زیادتی ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے  فیٹف کی28  میں سے 28 شرائط پر عملدرآمد کرلیا ، اب بھی گرے لسٹ میں رکھنا زیادتی ہے، کوشش ہے جلد گرے لسٹ سے نکل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا ، جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ، فیٹف کے28 شرائط تھے 27 پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے۔

27 شرائط پر عملدرآمد کرنیوالے ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا جاتا ہے لیکن یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے کوشش ہے جلد گرے لسٹ سے نکل آئیں گے، آخری چند سال میں پچھلی حکومت نے کچھ تو ایسا کیا ہوگا جوفیٹف گرے لسٹ میں گئے۔

روپے پر پریشر تھا اب روپیہ 174پرآگیا ہے، اس وقت روپیہ انڈر ویلیو نہیں ہے،ایک دو روپےکافرق ہے، سعودی عرب سے موخر ادائیگی پر تیل کی درخواست کی، اس وقت اپنے تیل کے ذخائر استعمال کر رہے ہیں۔

پٹرول پرسیلزٹیکس اورپی ڈی ایل کو کم کیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 100فیصدسےزائداضافہ ہوا لیکن ہم نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40فیصدتک اضافہ کیا، ہم کوشش کر رہےہیں عوام پرکم سےکم بوجھ پڑے۔

امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کیلئے کوئلہ توامپورٹ کرنا پڑے گا، کچھ پاور پلانٹس چلانےکیلئےتھرسےکوئلہ نکالاجارہاہے ، آپ کہیں پٹرول امپورٹ کرنابندکریں توایسا نہیں ہوسکتا۔

ہم نےچینی، گندم امپورٹ کی جس کےباعث امپورٹ میں اضافہ ہوا، صرف جنوری میں امپورٹ بل میں 1.5ارب ڈالرکی کمی ہوئی ہے، ہم نے سی بی یوزپرڈیوٹی بڑھائی ، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں