وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں بلکہ 43 روپےتک کمی آئے گی ۔
فوادچوہدری نے میڈیا سے شکوہ کیا کہ چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن مجال ہے کہ جو میڈیا پر اس بارے کوئی خبر چلائی گئی ہو ۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ رابطہ ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے اس لئے نئے قوانین کی اشد ضرورت ہے ۔
فواد چوہدری نےاپنے پیغام میں مزید کہا کہ چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر مسابقتی کمشن نے کیا اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں ۔ اب عدالتوں سے گذارش ہے کہ وہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں ۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈہ نہیں ہے یہ ایک قومی ایجنڈہ ہے تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لئے آگے بڑھیں اور اپوزیشن جماعتوں کا ایسا کرنا سیاسی نظام کے لئے بہت بڑی تبدیلی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نظام ترتیب دیا جانا چاہئے جس سے سیاسی نظام کے لئے بہتری ہو۔