فواد چوہدری نے بھارت کوسیمی فائنل تک رسائی کا آسان طریقہ بتادیا

پاکستان کے وفاقی وزیر نے بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچنے کی آسان ترکیب بتا دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات نے بھارت کیلئے بھی اہم طریقہ نشر کر ڈالا۔ اسے افغانستان سے جیت کی خوشی یا بھارت کیلئے ہمدردی کہیں کہ انہوں جھٹ میم کے کیپشن کیساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ” بھارت اب بھی سیمی فائنل تک پہنچ سکتا ہے اگر وہ کیوی ٹیم کو حملوں، دھمکیوں کی جعلی ای میل کرے اور انہیں یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوجائے کہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں کیوی ٹیم کسی طور محفوظ نہیں ہے.

وفاقی وزیر کے اس میم ٹی 20 کی پوسٹ کو پاکستان میں خوب پسند کیا گیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس پوسٹ پر دو گھنٹوں میں 14 ہزار سے زیادہ لائیکس اور ری ٹوئٹ آچکے ہیں۔

https://twitter.com/QueenAT18AT/status/1456103061290553348?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1456103061290553348%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F11%2F2425828%2F

دوسری جانب بھارت ٹیم کو مشورہ دینے پر الٹا بھارتی عوام فواد چوہدری سے ناراض ہو کر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتیوں کو فواد چوہدری کا قیمتی اور مفت مشورہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ اسے دل کا چور کہیں یا کچھ اور جس جس بھارتی کی آنکھ سے یہ ٹوئٹ گزری وہ بل کھا کر رہ گیا۔

بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے سے اپوزیشن کیسے دور رہتی؟ لگے ہاتھوں انہوں نے فواد چوہدری کی میم کو سنجیدہ لیتے ہوئے مہنگائی کا رونا شروع کردیا۔

ایک صارف کی جانب سے اس موقع پر وفاقی وزیر کو تیل ، گھی اور چینی کے بھاؤ بھی یاد کرائے گئے، تو کسی نے وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی اور بجٹ سے متعلق کلپ بھی پوسٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں