عوام وفاقی، صوبائی حکومتوں اور اپوزیشن کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سروے جاری

وفاقی و صوبائی حکومتیں اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی عوام کی توقعات پر پورا نہ اُتر سکا۔

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق اپوزیشن کی کارکردگی پر 56 فیصد پاکستانیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ 55 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی حکومتی کارکردگی کو توقعات سے خراب قرار دیا۔

سروے میں 13 فیصد نے توقعات سے بہتر کہا جبکہ 32 فیصد نے کہا کہ جیسی توقع کی تھی ویسے ہی پی ٹی آئی نے کارکردگی دکھائی۔

کارکردگی سے مایوس 46 فیصد افراد ایسے ہیں جنھوں نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا کہا۔

سروے کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں