عمر امین گنڈا پور اور صوبائی وزیر شاہ محمد کی نااہلی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے صوبائی وزیرشاہ محمود اور وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکے بھائی عمر امین گنڈا پور کی نااہلی ختم کردی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مختصر فیصلہ جاری کیا، بکا خیل سے پی ٹی آئی امیدوار مامون الرشید کی نااہلی برقرار رہے گی، ۔شاہ محمد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایک وزیر کا بیلٹ باکس ہی اٹھا کرلے جانا سنگین خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کا آرڈر دکھا دیں کہ وہ اس بارے میں کیا کہتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ یہ معاملہ بیلٹ بکس اٹھانے کے علاوہ دیگر الزمات کا بھی ہے۔ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر نے اپنی جگہ محبت خان نامی شخص کو بٹھا دیا اور کہا کہ آدھے پیسے آپ لے لینا۔

محبت خان کے خلاف کرپٹ پریکٹس کی کارروائی ہونی جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر دکھا دیں کہ وہ اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ یہ اپیل نہیں ہے، بتا دیں کہ یہ عدالت رٹ کے دائرہ اختیار میں کس حد تک جا سکتی ہے؟

بیلٹ باکس اٹھانے کے الزامات معمولی نہیں ہیں، دوسری جانب عمر امین گنڈا پور کے کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کو پہلے جرمانہ اور بعد ازاں نااہل کرنا چاہیے تھا، یہ جرمانے والا معاملہ سکپ کیوں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں