عمران کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی: آصف زرداری

اسلام آباد: سابق صد آصف زرداری نے کہا ہےکہ عمران خان کو لانے والے اپنی غلطی کا اعتراف کررہے ہیں اور ان کی حکومت پانچ سال پورے نہیں کرے گی۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے رانا شمیم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم پہلےہی یہ راستہ دیکھ چکے ہیں، جسٹس قیوم کےساتھ سیف الرحمان اور کچھ دوستوں کی ٹیپ تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مدت پوری نہیں کرےگی، ان کو لانے والے اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ کو بہتر معلوم ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ مریم نوازمیری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں