عمران خان کی حکومت کے بارے میں حمزہ عباسی کا بیان

معروف اداکار اور خود کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سپورٹر کہنے والے حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حمزہ علی عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار بھی رہے ہیں، تاہم انہوں نے 2015 میں کے کلچرل سیکرٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔

حمزہ علی عباسی کا شمار ان شوبز شخصیات میں ہوتا ہے جو کھلے عام وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں اور وہ متعدد بار وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔

حال ہی میں ٹوئٹر پر جب ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑا سپورٹ کرتے رہے ہیں اور اب ان کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہے؟

مداح کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دلچسپ بات کی اور کہا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سےمتعلق وہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

ان کے مطابق اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اور اسکور ’ففٹی ففٹی ہے‘ جب کہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی اگلی بار انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔


انہوں نے جواب میں اعتراف کیا کہ وزیر اعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں، تاہم انہوں نے ان کی بعض کارکردگیوں کی تعریف بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں