احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم کو چار سال بعد دھاندلی کا الیکشن یاد آیا ہے ، عمران خان خود چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہیں ۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی میں کرپشن کا حساب کون دے گا،ملک میں آٹا ،چینی اور وسائل کا بحران ہیں ،آپ کے اقدامات کہاں ہیں؟ ، اپوزیشن سے نہیں عوام سے انتقام لیا جا رہا ہے ، قوم کےلیے 2 وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے،عمران خان اپنے گرد بیٹھے مافیاز کیخلاف کچھ کیوں نہیں کرتے؟ ، مالم جبہ میں اربوں کاغبن ہوا،اس کیخلاف کیا اقدام کیاگیا ۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ آگئی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا، عمران خان عثمان بزدار کے خلاف اقدام کریں ، ہم ساتھ دیں گے ۔
اس سے قبل احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ، شہبازشریف اسلام آباد میں ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہبازشریف کے وکلاکی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔
وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد میں ہیں۔