کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے رواں ہفتے تیسری بار کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر بنائے گئے تفریحی پارک کا نام تبدیل کر دیا ہے۔
اس ہفتے کے شروع میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عسکری پارک کو کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
جب پارک کے ایم سی کے سپرد کیا گیا تو کے ایم سی نے عسکری پارک کا نام بدل کرکے ” کے ایم سی تفریحی پارک” رکھ دیا۔
تاہم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس پارک کا نام تبدیل کرکے کشمیر پارک رکھ دیا گیا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب آج ہوئی۔
On the occasion of #KashmirDay, KMC organised a rally to show solidarity with our Kashmiri brethren & also named a park as Kashmir Park pic.twitter.com/7O6nmhHw8K
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 5, 2022
ایڈمنسٹریٹر کراچی وہاب نے کہاکہ “بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھا گیا ہے۔”
گزشتہ سال سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ عسکری تفریحی پارک کا چارج دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، یونیورسٹی روڈ پر واقع عسکری پارک کا نام کشمیر سے منسوب کردیا گیا
ایڈمنسٹریٹر کراچی @murtazawahab1 نے کشمیر پارک کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کی اور KMCکے ملازمین کے ساتھ یکجہتی مارچ بھی کیا، انشاءاللہ کشمیر بنیگا پاکستان-#KashmirSolidarityDay pic.twitter.com/Bkj2RnpwRQ— Sikander Baloch (@SikanderBalouch) February 5, 2022