لال قلعہ گراؤنڈ کی جگہ فیملی پارک بنانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی کراچی سرگرم ہوگئے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں قائم لال قلعہ گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے پر کام شروع ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے افسران کے ہمراہ لال قلعہ کا دورہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر وسطی کا کہنا ہے کہ دو ایکڑ رقبے پر لال قلعے کی جگہ فیملی پارک دو ماہ میں تیار ہوگا۔
محمد علی زیدی کے مطابق لال قلعہ کے سامنے کے حصے سے بھی تعیمرات گرادی گئی ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ایک ایکڑ کی جگہ پر بچوں کے لیے پلے لینڈ قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عزیز آباد کے مشہور لال قلعہ گراؤنڈ کی اطراف کی دیواریں گزشتہ ہفتے کو گرادی گئی تھیں۔