عرس داتا گنج بخش کے سلسلے میں چھٹی کا اعلان

عرس حضرت داتا گنج بخش کے سلسلے میں کل مقامی تعطیل کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا.

لاہور بھر میں‌کل عدالتیں،ضلعی حکومت کےدفاتر اور تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 ستمبر بروز منگل کو لاہور بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چار ایس پیز ، سات ڈی ایس پیز، 49 انسپکٹر سمیت مجموعی طور پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکارو ں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے داتا دربار سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر مشینوں سے چیک کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں