عدالت نے حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل کریپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک کے نمائندے اور درخواست گزار پیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے حکومت کو کریپٹو اور بٹ کوائن کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں، کمیٹی میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، وزارتِ قانون اور وزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

عدالت نے تمام اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے میٹنگ کے بعد عدالت میں کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق آئندہ قانونی نکات پیش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں