عدالتی حکم کے مطابق عسکری پارک کی تزئین و آرائش کیلئے تیار ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں کام کون کررہا ہے ، اس کا فیصلہ عوام خود کریں ،عسکری پارک کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہوگا کے ایم سی پارک کی تزئین و آرائش کے لئے تیار ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مثالی پارک کا افتتاح کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع کر دیا گیا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عسکری پارک اپنانے کو تیار ہیں عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے پرائس کنٹرول سسٹم میں ناکام نظر آنے والے کمشنر کا بھی خوب دفاع کیا اور کہا کہ جب پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو تو کمشنر کیسے قیمتیں کنٹرول کرسکتا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں جاری سارے بحرانوں میں سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کی 50 بسیں 31 جنوری تک شہر میں رواں دواں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں