اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مجسٹریٹ میاں محمد اظہر ندیم نے سیکٹر ای الیون میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے سے متعلق کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے بخشی خانہ لایا گیا۔
ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں روبکار کے ذریعے عدالت میں حاضری لگائی گئی ۔
عدالت نے عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی اور ملزمان کو 10 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔