عثمان بزدار کا حاصل پور کے کالج میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار نے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کردیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں