وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں اضافے کے بعد بخار کی دوا کی عدم دستیابی کا نوٹس لے کر اس کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کو بخار کی دوا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دواز ساز کمپنیوں سے رابطہ کر کے بخار والی گولی کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔