حال ہی میں تیسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے انہیں چوتھی شادی کی بھی اجازت دے دی۔
نوبیاہتا جوڑے نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے۔
دورانِ انٹرویو عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس لڑکی نے شادی کے بعد یہ تک کہہ دیا کہ مجھے بس آپ مل گئے اب آپ جس سے چاہیں شادی کرلیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
عامر لیاقت کی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ دانیہ نے کہا کہ ‘میں نے انہیں یہ بھی اجازت دے دی کہ اگر مزید شادی کرنی ہے تو کرلیں‘۔
میزبان کے سوال پر دانیہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے انہیں چوتھی شادی کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ میرا حق نہیں ہے کہ میں انہیں روکوں، ان کی اپنی مرضی ہے یہ کریں یا نہ کریں‘۔
دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ’اگر میں انہیں محبت دوں گی تو یہ میری طرف ہی رہیں گے، بصورتِ دیگر یہ اور شادی کرلیں گے جس پر مجھے اعتراض نہیں ہے‘۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ سے نکاح کیا ہے۔