عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافےکے باوجود ہم نے کم اضافہ کیا

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی جتنی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم اضافہ کیا ہے۔

سنییٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے جب کہ واپسی میں توسیع کی شق معاہدے میں ہوتی تولکھا ہوتا کہ ایک سال توسیع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا اور قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے ، سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے ڈی فالٹ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں لیکن ہم ڈی فالٹ ہی نہیں کریں گے جب کہ دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں اور سعودی قرض کا شرح سود 4 فیصد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 92 ڈالرز بیرل پر ہے، جتنی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم قیمت بڑھائی، ہم نے تیل کی قیمت 35 سے 40 فیصد بڑھائی ہے ، کوشش کر رہے ہیں عوام تک کم بوجھ منتقل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں