اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان تاریخ کے انتہائی اہم موڑ پر ہے ۔ عالمی برادری کو افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 15 اگست کو افغانستان میں اچانک تبدیلی دیکھنے میں آئی ۔ جرمن وزیر خارجہ سے افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ جرمن وزیر خارجہ سے رواں سال تیسری ملاقات ہے ۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات ہیں۔ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
جرمن وزیرخارجہ ہائیکوماس نے افغانستان سے انخلا میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر بات ہوئی۔
ہائیکوماس نے کہا کہ جرمنی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کر رہا ہے ۔ پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے ، معاملات کو بہتر سمجھتا ہے ۔
ہائیکوماس نے کہا کہ افغانستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ، پُرامید ہیں باقی رہنے والے جرمن کو افغانستان سے نکلنے کا موقع ملے گا