پاکستان کا طویل القامت بیالیس سالہ محمد اعجاز علالت کے بعد دریاخان میں گذشتہ روز انتقال کر گیا ، محمد اعجاز نواحی علاقہ تھلہ سریں کا رہائشی تھا قد 8 فٹ 2 انچ تھا
1976 میں پیدا ہونے والے اعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان سے ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان کا قد 8فٹ 2 انچ تھا کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد کی ایک حادثے میں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
وہ علاج اور آپریشن کے بعد جزوی معذوری کا شکار ہوگئے اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ نہ صرف لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا بہت موٹے تلوے والا جوتا پہننا پڑتا ہے تاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں۔
گزشتہ کئی دنوں سے علیل تھے گذشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔