طاہر اشرفی کی پرویز الہٰی سے ملاقات

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ملاقات میں کہاکہ متحدہ علماء بورڈنے انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے،ہم میں ایک دوسرے کی بات برداشت کرنےکا جذبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ علماء عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی رہنمائی کریں۔

اس موقع پر چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ختم نبوت پر قانون سازی میں آپ کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے دورِ حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں