طاہر اشرفی کا قندیل بلوچ کیس پر بڑا بیان

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے مذہبی امور مولانا طاہر اشرفی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ قندیل بلوچ کیس پر نوٹس لیں، مجرمین کی رہائی سسٹم اور نظام عدل میں سقم واضح کرتی ہے۔

طاہراشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں مجرمین کی رہائی سے غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

انہوں نے عثمان مرزا، نور مقدم اور قندیل بلوچ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کیسز نظام تفتیش اور نظام عدل کا سقم واضح کر رہے ہیں۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کو سزا نہیں ملتی تو خواتین کیخلاف جرم کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں