ضلع خیبر میں کسٹم کی کارروائی: 52 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

ضلع خیبر کی میچنی چیک پوسٹ کے قریب کسٹم عملے کی بڑی کارروائی، 52 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

رپورٹ کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والی 52 کلوگرام آئس اور ہیروین برآمد کی گئی ہے ، کسٹم کلکٹر پشاور کے مطابق منشیات  گاڑی کے خفیہ خانوں سے  برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کارگو گاڑی افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی، کسٹم عملہ نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں