صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے: وزیر داخلہ

شیخ رشید احمد نے آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جغرافیہ کے حوالے سے امن وامان ایک بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو امن اومان کے لئے ضروری وسائل اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ سسرمایہ کارصرف امن وامان کو دیکھتا ہے،ہم نے ساز گار ماحول پیدا کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے، صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ گوادر دنیا کی بہترین گہرے سمندر کی بندر گاہ ہے، گوادر بلوچستان کا نقشہ تبدیل کردے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن امان کے حوالے سے مجموعی طور پر پاکستان میں پر امن ہے ، پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے تقریباً ایک لاکھ افغان شہر یوں کوافغانستان سے نکلنے میں مدد دی۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر طالبان حکومت کی مدد کررہاہے۔ دنیا کو طالبان حکومت کو وقت دینا چاہیے،افغانستان کے حالات چند دنوں میں تبدیل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔ امن امان کے لئے ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ 40 لاکھ افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کا زیادہ انحصار افغانستان کی معاشی حالات کی بہتری پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں