صوبائی محکمہ صحت نے صحت کارڈ پلس کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
صحت کارڈ پلس سے ملک بھر کے 679 نجی و سرکاری اسپتالوں میں خیبرپختونخوا کے 75 لاکھ سے زائد خاندانوں کا مفت علاج جاری ہے جبکہ اب تک اس سے تقریبا ساٹھ ہزار مفت زچگیوں پر 750 ملین خرچ کئے جاچکے ہیں۔
11 ہزار سے زائد امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی انجیو پلاسٹی پر 2172 ملین روپے خرچے جاچکے ہیں ، 22 ہزار مریضوں کی مفت اپینڈیکس کے آپریشنز پر 294 ملین روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔
اس کے علاوہ 14 ہزاز کینسر زدہ مریضوں کی کھیمو تھراپی پر 271 ملین روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ 90 ہزار سے زائد مریضوں کی مفت گردوں کی صفائی پر 276 ملین روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔