صدر مملکت عارف علوی 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور اعلیٰ شخصیات نے استقبال کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی ہیں۔

گورنر ہاؤس آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سلامی دی۔ کوئٹہ پہنچنے کے بعد گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ جس میں اہم سیاسی و انتظامی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔دورے کے دوران صدر مملکت سے مختلف شخصیات ملاقات کریں گے جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی مختلف تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں