صدر مملکت رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے گھر پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے رکن عالمگیر خان کے گھر جاکر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نےایم این اے عالمگیر خان کے گھر گئے اور ان سے والد کے انتقال پر تعزیت کی،صدرمملکت کے ہمراہ گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اور ایم پی اے فردوس شمیم نقوی  بھی  موجود  تھے،۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور جنت میں  اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس  موقع پر گورنر سندھ  عمران اسماعیل کا کہناتھا  کہ  عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس ہے، عالمگیر خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،عالمگیر خان کے والد سمیت تمام جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ گورنر سندھ  کا  کہنا  تھا  کہ  ابتدائی معلومات ملی ہیں  کہ گیس کا دھماکہ تھا، پاکستان نیوی کے جوان بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تمام رپورٹ آجائیں، اس سے قبل کسی پر الزام تراشی مناسب نہ ہوگی، نالوں پر تجاوزات کا معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی احکامات دئیے ہیں، ایسے حادثات کی وجہ سے ہی سپریم کورٹ بھی ایکشن میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں