صدر مملکت کی طرف سے شوکت ترین کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل برقرار رکھنے کی سمری بھی منظور کر لی گئی ۔
شوکت ترین کو سینیٹر بنانے سے قبل ممبر قومی اقتصادی کونسل برقرار رکھنے کی بھیجی گئی سمری بھی صدر عارف علوی نے منظور کر لی ،شوکت ترین وزیرخزانہ کے بجائے اب بطور مشیر کونسل کے ممبر رہیں گے۔
واضح رہے صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کےآرٹیکل 156 کے تحت سمری منظور کی ہے ۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں ، انہیں خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنوایا جائے گا،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ایوب آفریدی نے اپنی نشست سے استعفیٰ بھی دیدیا ہے اور انہیں اب وزیراعظم کا مشیر برائے سیفران بنا دیا جائے گا۔