معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ قومی سناختی کارڈ کا حامل ہر شہری صحت کارڈ کا اہل ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے ،کوروناسےبچاؤکیلئےماسک پہنناضروری ہے، ہم نےنئی نسل کوچیلنجزکیلئےتیارکرناہے، بچوں کی تربیت کرناسب سےاہم معاملہ ہے، صحت کےشعبےمیں اصلاحات کامقصدعوام کی فلاح وبہبودہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم نے دو تہائی سے زیادہ ویکسین خود خریدی ہیں، ملکی تاریخ میں اتنی بڑی خریداری کبھی نہیں ہوئی .