صحت کارڈ کیلئے نادرا میں رجسٹر ہونا لازم ہے

یاسمین راشد نے کہا ہےکہ صحت کارڈ کیلئے نادرا میں رجسٹر ہونا لازم ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں صرف گھر کے سربراہ کو ملے گا، پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا ترجیح ہے۔

انہوں نے کہاکہ نادرا میں رجسٹرڈ ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا، صحت کارڈ پر10 لاکھ تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،شہری صحت کارڈ میں اہلخانہ کا اندراج کروائیں۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ ایپ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ایپ بنائی گئی ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ شہری صحت کارڈ میں اہل خانہ کا اندراج کروائیں ، پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اپوزیشن نے عوام کا کبھی نہیں سوچاتھا، اپوزیشن کو صحت کارڈ کی سوچ نہیں آئی توتنقید نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ اومیکرون سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر ضروری ہے، پنجاب میں 58 اومیکرون کے کیسز ہیں ، اومیکرون کی شرح پنجاب میں ایک اورلاہور میں 3.8 فیصد ہے، اومیکرون ویرینٹ کا پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے

انہوں نے بتایاکہ ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت لےلئے ایک ڈیسک بنایا ہے، پنجاب میں 31 مارچ تک صحت کارڈ ہر ضلع کو دے دیئے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ امیر غریب سب کے لیے ضروری ہے، پچھلے سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں