وفاقی وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔
برانڈ سنیریو اردو کے مطابق وفاقی وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے واضح طور پر کہا ہے کہ دن میں صرف تین مرتبہ گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے گئے ہیں کہ کھانے کے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنائی جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ذمہ دار ذرائع سے بتایا تھا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے نیا شیڈول تیار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے جو نیا شیڈول ترتیب دیا ہے اس کے تحت گھریلو صارفین کو صرف چند گھنٹے ہی گیس فراہم کی جائے گی۔