شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک کی خبر افواہ ہے، ترجمان

وزیر داخلہ کے ترجمان نے شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ، شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحت مند ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے اور ساتھ ہی دعاؤں کی درخواست بھی کی جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں