شیخ رشید عمران حکومت کیلئےگڑھا کھود رہے ہیں، رانا ثنااللہ

شیخ رشید عمران حکومت کیلئےگڑھا کھود رہے ہیں، رانا ثنااللہ
Play Video
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید عمران حکومت کے لیےگڑھا کھود رہے ہیں ۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید فوج کا نام لےکر اداروں کو مسلسل متنازع اور بدنام کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر فوجی اداروں کی تضحیک کے شیخ رشید کے بیانات کا نوٹس لے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ شیخ رشید جس حکومت میں ہوتے ہیں، اس کے خاتمےکا بندوبست بھی خود ہی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں