شہباز شریف کا بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود سے بھگانے پرپاک بحریہ کو خراج تحسین

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگانے اور اسے پاکستانی حدود سے بھگانے پرپاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ارض پاک کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان آرمی، فضائیہ اور بحریہ نے ارض وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری اور چوکسی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، غیر معمولی صلاحیت اورپیشہ ورانہ تیاری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور عملےکے لیے انعام اور اعزازات کا اعلان کیا جائے۔

خیال رہےکہ پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنادی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں