شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کی ولیمے کی تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور پاکستان کی معروف ماڈل نیہا راجپوت کی ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔

ان تصاویر میں نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر کو خوبصورت جوڑے کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور جوڑے نے دسمبر 2019 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔

شہباز اور ماہین کی شادی کی تقریب میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

شہباز تاثیر اور ماہین غنی کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی میں پریشانیاں کھڑی کررہی ہیں۔

اس کے بعد متعدد بار شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں