شنیرا نے ’چائے پراٹھے‘ کو اتوار کا ناشتہ قرار دیدیا

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ’چائے پراٹھے‘ کو اتوار کا ناشتہ قرار دے دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ’چائے پراٹھے‘ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہر دن چائے پراٹھے کا دن ہوتا ہے۔‘

صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے کہا کہ ’کچھ وجوہات سے چائے پراٹھے کا ذائقہ اتوار کے دن بہتر ہوتا ہے یعنی یہ ناشتہ اتوار کے دن کا ہوتا ہے۔‘

شنیرا کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’لیکن اتوار کے دن حلوہ پوری کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔‘

صارف کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’میں 100 فیصد آپ کی بات سے متفق ہوں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی شنیرا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد ایک ملین ہوئی ہے۔
ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد شنیرا اکرم بھی اُن شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ٹوئٹر پر مقبول ہیں۔

شنیرا نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا، اس کے علاوہ شنیرا جس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ متحرک رہتی ہیں وہ ٹوئٹر ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں