وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے تردید نہیں کی کہ بیانِ حلفی نواز شریف کے دفتر میں ان کی ہدایات کے مطابق تیار ہوا۔
یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ رانا شمیم اور سولیسٹر نے نواز شریف کے دفتر میں بیانِ حلفی ریکارڈ کرایا۔
شریف فیملی نے رانا شمیم کیس میں اس انکشاف کی تردید نہیں کی کہ یہ حلفیہ بیان نواز شریف کے دفتر میں ان کی ھدایات کے مطابق تیار ہوا۔رانا شمیم اور سولیسٹر نواز نےشریف کے دفتر میں یہ بیان حلفی ریکارڈ کرایا،تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے رچایا گیا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 22, 2022
فوادچوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرامہ عدالت پر اثر انداز ہونے کے لیے رچایا گیا۔