پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے بلاول بھٹو کے ہمراہ لی گئی اپنی سیلفی شیئر کی جو کہ پشاور میں یوم تاسیس کے جلسے کے دوران لی گئی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں بلاول بھٹو اور شرمیلا فاروقی مُسکرا رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی شرمیلا فاروقی نے اپنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور جلسے میں آنے والے شرکاء کی بھی ایک تصویر شیئر کی۔
شرمیلا فاروقی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، 54 سال مکمل۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پشاور میں جلسہ کیا گیا تھا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تھا۔