شدید سردی میں مشکل صورتحال کے دوران زندہ رہنے کیلئے چند اہم ہدایات

مری جیسے حالیہ حالات یا شدید سردی میں کسی مشکل کے دوران زندہ رہنےکے لئے چند اہم ہدایات سامنے آئی ہیں۔

  • گاڑی کا ہیٹر چلائیں مگر شیشے تھوڑے سے کھول کر رکھیں، گاڑی کا ہیٹر مسلسل نہ چلائیں یا پھر شیشے کھول کر رکھیں۔
  • اگر گاڑی اسٹارٹ ہے اس کا ہیٹر چل رہا ہے مگر کسی وجہ سے سائلنسر برف سے ڈھک جاتا ہے تو اندر موجود لوگ کاربن مونو ایکسائیڈ سے مر جائیں گے، کوشش کریں کہ سائلینسر کے آگے سے رکاوٹ ہٹاتے رہیں۔
  • اگر آپ ایک بند کمرے جیسے کہ گیراج میں گاڑی کچھ عرصہ اسٹارٹ کئے رکھیں تو بھی یہی ہوگا مگر اکثر لوگوں کو اس کا نہیں پتا۔
  • کاربن مونوایکسائیڈ بے رنگ و بے بو گیس ہے اور سریع الاثر یعنی خاموش قاتل ہے اور ہلاک کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگاتی۔
  • جب بہت زیادہ برف پڑ جاتی ہے، تو اس مقام پر آکسیجن لیول بھی بہت حد تک کم ہو جاتا ہے، اس لیے گاڑی کے شیشے کھولنا لازمی ہے۔
  • بچوں کے ساتھ سفر پر کھانے پینے کا کافی سارا سامان ساتھ رکھیں، ہر 2 گھنٹے بعد پانی کے 2 گھونٹ لازمی پئیں یا کچھ نہ کچھ ہر2 گھنٹے بعد لازمی کھاتے رہیں۔
  • سب سے ضروری اپنے آپ کو حرکت میں رکھیں تاکہ باڈی تھوڑی تھوڑی ورک کرے، کچھ لوگ اگر سو رہیں تو ایک بندہ لازمی جاگتا رہے۔
  • شدید سردی میں بلڈ سرکولیشن کافی سلو ہوتی ہے، اس لیے حرکت لازمی رکھیں اور 2 گھنٹے سے زیادہ کسی کو نہ سونے دیں۔
  • گاڑی میں بیٹھے ہوئے، اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں میں حرکت رکھیں اور اگر سانس میں دشوادی ہو تو تھوڑی دیر باہر نکلیں اور واک کریں اور پانی پئیں۔
  • کوشش کریں کہ حالیہ مری جیسے موسم میں بچوں کے ساتھ سفر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں