شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 بلکسر انٹرچینج سے لاہور تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا کہ دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں البتہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔