شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون مردان سے پشاور تک بند

لاہور،پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کیلئے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھادیئے ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں