شبلی فراز کا عوام کو پیٹرول کم سے کم استعمال کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی  وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے عوام  کو کم سے کم پیٹرول استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے عوام کو مشورہ دیا ہےکہ ہمیں جہاں تک ممکن ہو کم فیول استعمال کرنا چاہیے، پاکستان پیٹرول بناتا یا ہمارے پیٹرول کے کنوئیں ہوتے تو پھر اور بات تھی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 95 ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جب کہ حکومت پیٹرول کی  قیمت میں کوئی ٹیکسز نہیں ڈال رہی۔

انہوں نے کہا کہ سخت وقت میں زندگی نارمل نہیں رہ سکتی اور  حکومت کس کس چیز کو سبسڈائز کرے، ہماری حکومت کی ترجیح کھانے پینے کی چیزوں پر سبسڈی دینا ہے، کورونا اور مہنگائی عالمی ہے لہٰذا ہمیں اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

شبلی فراز کاکہناتھا کہ وزارت سائنس کی کوشش ہے بجلی کم خرچ ہو، بجلی کم خرچ ہوگی تو آئل کی امپورٹ کم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں