سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ایک کلو میٹر لمبی پلاسٹک روڈ اتاترک ایونیو پر تعمیر کی جا رہی ہے۔
اس ایک کلو میٹر پلاسٹک روڈ کا تعمیراتی کام دو دنوں میں مکمل کر دیا جائے گا جس میں 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہو گا۔
یہ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بھی ثابت ہو گی جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے اس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوں گے۔
اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک روڈ کانسیپٹ کا دائرہ کار جلد ہی شہر کے دیگر حصوں تک پھیلا دیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر بھی تیزی سے قابو پانے میں مدد ملے جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پلاسٹک روڈ کی تعمیر کے لیے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ تعمیر کیا گیا تھا جس پر تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کیے گئے تھے۔
نتائج کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز اتاترک ایونیو پر کر دیا گیا ہے۔