سی اے اے انتظامیہ نے 26 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 4 افسران اور 22 اسٹاف کیڈر ملازمین کو برطرف کردیا گیا، ڈی جی سی اے اے کے حکم پر سی اے اے کے 26 ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کو 2010 میں پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے بحال کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کے احکامات پر ملازمین کو برطرف کیا ہے۔
بول نیوز نے سی اے اے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن حاصل کرلیا ۔