سی ای او پی آئی اے نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو مدت ملازمت توسیع کی پیشکش کی مگر انہوں نے توسیع لینے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کی تین سالہ مدت ملازمت 25 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے اشتہار آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔