سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار، پاک فوج کے 2جوان شہید

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک نے ہتھیار ڈال دیئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کے علاقے کوٹ کلی میں آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3کو گرفتارکر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں، دھماکاخیز مواد اور راکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنزکے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جن میں کرک کے 31 سالہ سپاہی فرید اللہ اور ڈی آئی خان کے 29 سالہ سپاہی شعیب حسن شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں شہدا ءنے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جانی نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں