سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وفاقی کابینہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔
یہ اجازت وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی ہے۔
اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امسال یوریا کی پیداوار اوراسٹاک گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے لیکن منافع خوروں نے یوریا کی عارضی قلت پیدا کی ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ یوریا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی اورساتھ ہی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس سے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نازیہ شاہین اور شبر عباس کو اٹلی کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان کی تحویل کے لیے حکومت اٹلی نے مطالبہ کیا تھا۔