سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ماضی میں توہین رسالت کے ملزموں کو حکومتی سرپرستی میں بیرون ملک فرار کروانے پرایسا رد عمل آتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فدائیت کی حد تک محبت کرتے ہیں لیکن یورپ کبھی خاکوں اور کبھی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا رہتا ہے۔

جے یو آئی سربراہ کے مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی آڑ میں عالمی اسٹیبلشمنٹ مذہبی طبقے کے خلاف اور آئین کی اسلامی دفعات کو متنازعہ بنانے کی سازش کرتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جامع تحقیقات کی جائیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ کن مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں