سکھر، لاڑکانہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 17 افراد زخمی

سکھر اور لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیےاسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سکھر کے علاقے نیوپنڈ میں آوارہ کتوں نے 7 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال تک ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر لاڑکانہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے حکام کے مطابق متاثرین کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں