سپریم کورٹ نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

سپریم کورٹ میں 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ نظرثانی کا نہیں ہے، یہ کیس دوبارہ سے سُنا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔

برطرف ملازمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش حکومتی تجاویز کے خلاف احتجاج کیا گیا اور برطرف سرکاری ملازمین نے شاہراہ دستور پر رات بھر دھرنا دیے رکھا۔

برطرف ملازمین کا کہنا تھا کہ بحالی کے لیے دی گئی تجاویز قبول نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس میں وزیراعظم کی تین ہدایات پیش کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں